اسلام آباد :سابق وفاقی وزیر سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف بیرونی طاقتوں کے ذریعے چلنے والی سازشوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ ملک دشمن عناصر کے خلاف جلد کارروائی کی جائے گی اور ان کی گرفتاریوں کا عمل شروع کیا جائے گا۔
فیصل واوڈا نے اپنی ٹوئٹر پوسٹ میں کہا کہ وہ اس وقت ملک سے باہر ہیں، لیکن مئی کے مہینے میں پاکستان کے لیے خوشخبریاں آئیں گی، جو کہ ہمیشہ کی طرح سیاسی مخالفین کی جانب سے نہیں بلکہ کسی اور جانب سے آئیں گی۔
سینیٹر واوڈا نے کہا کہ پاکستان کے خلاف کسی بھی سازش کو نہ پہلے برداشت کیا گیا اور نہ ہی اب برداشت کیا جائے گا، اور بیرونی طاقتوں کے ایجنڈے پر کام کرنے والے ملک دشمن عناصر کو جلد جوابدہ کیا جائے گا۔