ریاست مخالف پروپیگنڈے کا الزام:گلوکار سلمان احمد کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

ریاست مخالف پروپیگنڈے کا الزام:گلوکار سلمان احمد کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

 لاہور: پاکستان کے مشہور گلوکار سلمان احمد کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق، سلمان احمد پر الزام ہے کہ انہوں نے سوشل میڈیا پر قومی سلامتی کے اداروں اور ریاست کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈا کیا۔

مقدمہ تھانہ ڈیفنس اے میں پولیس کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق، سلمان احمد نے سوشل میڈیا پر ریاستی اداروں کے خلاف نفرت انگیز پوسٹس شیئر کیں، جنہیں بعد میں وائرل کیا گیا۔ پولیس افسر نے یہ پوسٹ خود دیکھی اور مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کیا۔

یہ مقدمہ سلمان احمد کی پی ٹی آئی سے نکالے جانے کے بعد سامنے آیا، جب انہوں نے دسمبر 2024 میں عمران خان کے خلاف سوشل میڈیا پر پوسٹیں کیں۔