وزیراعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس شروع

وزیراعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس شروع
کیپشن: فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس شروع، اجلاس میں وفاقی وزرا، تینوں سروسز چیفس شریک۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی بھی اجلاس میں موجود ہیں۔

اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کی تازہ صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ اجلاس میں ایل او سی اور بھارتی ممکنہ جارحیت کا جواب دینے کیلئے لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

دوسری جانب وزیراعظم کی زیر صدارت حکومتی ترجمانوں کا اجلاس ختم ہو گیا۔ اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اعظم نے حکومتی ترجمانوں کو ہدایت دی کہ مقبوضہ کشمیر سے متعلق قومی بیانیہ کو سامنے رکھ کر بیانات دیں۔

عمران خان نے مزید کہا کہ پاکستان ہر سطح پر کشمیریوں کا کیس لڑے گا اور مقبوضہ کشمیر کی آئینی حیثیت کی جبری تبدیلی پر عالمی برادری کو آگاہ کر رہے ہیں۔ پاکستان مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم پر خاموش نہیں رہے گا۔