ٹک ٹاک، گالم گلوچ اور گیٹ نمبر 4 کی سیاست نہیں آتی، ہمیشہ عوام کی طرف دیکھا ہے: بلاول بھٹو

ٹک ٹاک، گالم گلوچ اور گیٹ نمبر 4 کی سیاست نہیں آتی، ہمیشہ عوام کی طرف دیکھا ہے: بلاول بھٹو

چئیر مین  پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ  ہمیں گالم گلوچ اور گیٹ نمبر 4 والی سیاست نہیں آتی۔کسی سےمددنہیں مانگوں گا،صرف عوام کےپاس جاؤں گا۔

شانگلہ میں پیپلز پارٹی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئےبلاول بھٹو نے  کہا کہ بزرگ سیاستدانوں کے پاس وہی پرانی سیاست ہے  ان  کےپاس ملکی مسائل کاحل نہیں ہے، اگر ہم معیشت میں ترقی چاہتے ہیں تو عوام کے مطابق سیاست کرنا ہوگی۔

بلاول بھٹو نے  خطاب میں مزید کہا کہ میرے پاس مہنگائی کو 5سال میں ختم کرنے کا پورا پلان ہے۔بیروزگاروں کے لیے ہماری حکومت انہیں مالی امداد مہیا کرے گی، اپنی جیبیں بھرنے کی بجائے مزدوروں کی جیبیں بھروں گا۔ مزدوروں کو روزگار کے لیے باہر کے  ملکوں میں بھیجوں گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کم از کم تنخواہ میں سب سے زیادہ اضافہ پیپلز پارٹی کے دور میں ہوا ہے، ذوالفقار علی بھٹو نے عوام کو روزگار دیا۔ مہنگائی کے مقابلہ کے لیے کم از کم تنخواہ ڈبل کریں گے۔جب تک مزدور خوشحال نہیں ملک خوشحال نہیں ہوسکتا، ریاست کی ذمہ داری ہے کہ عوام کو روزگار دلوائیں چاہے کہیں بھی ہو۔

بلاول بھٹو نے خطاب میں کہا کہ اگر عوام اپنی اور ملک کی حالت بدلانا چاہتے ہیں تو  پیپلز پارٹی کو ووٹ دیں 

مصنف کے بارے میں