سانحہ ساہیوال ،جوڈیشل کمیشن تشکیل نہ دینے کا اقدام لاہورہائیکورٹ میں چیلنج

سانحہ ساہیوال ،جوڈیشل کمیشن تشکیل نہ دینے کا اقدام لاہورہائیکورٹ میں چیلنج
کیپشن: فائل فوٹو

لاہور:سانحہ ساہیوال میں مقتول ذیشان کے بھائی احتشام نے جوڈیشل کمیشن تشکیل نہ دینے کا اقدام لاہورہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔

تفصیلات کے مطابق احتشام کی جانب سے درخواست میں استدعا کی گئی ذیشان کے قاتلوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے بے گناہ قرار دیا جائے۔معاملے کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔

ادھر نیونیو ز سے گفتگو میں مقتول خلیل کے بھائی جلیل نے جے آئی ٹی سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرادی۔درخواست مقتول ذیشان کے بھائی احتشام کی جانب سے فرہاد علی شاہ ایڈووکیٹ نے دائرکیدرخواست میں قاتلوں کے خلاف مقدمہ درج اور مقتول ذیشان کو بے گناہ قرار دینے کا مطالبہ کیا گیا۔

درخواست گزار کا موقف ہے ذیشان شریف انسان تھا،دہشتگرد نہیں۔معاملے کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بھی تشکیل دیا جائے۔

دوسری جانب جلیل کے وکیل بیرسٹر احتشام امیرالدین نے کہا کہ متاثرین تفتیش سے مطمئن نہیں ہوتے تو حکومت خود جوڈیشل کمیشن کیلئے سفارش کریگی۔