میرے پاکستانیو، مجھے آپ کی حقیقی آزادی کیلئے لڑنے پر 24 سال قید کی سزا ہوئی، کل سب پرامن طریقے سے ووٹ ڈالنے کیلئے ضرور نکلیں: عمران خان

میرے پاکستانیو، مجھے آپ کی حقیقی آزادی کیلئے لڑنے پر 24 سال قید کی سزا ہوئی، کل سب پرامن طریقے سے ووٹ ڈالنے کیلئے ضرور نکلیں: عمران خان
سورس: file

راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے عام انتخابات کے حوالے سے اڈیالہ جیل سے پیغام میں کہا کہ پاکستان اور میں آپ سے صرف 24 گھنٹے وقف کرنے کا مطالبہ کرتا ہوں، زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ووٹ ڈالنے کی ترغیب دیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر عمران خان کے آفیشل اکاؤنٹ سے کی گئی پوسٹ میں کہا گیا کہ عمران خان نے جیل سے پیغام میں کہا ہے کہ میرے پاکستانیو، مجھے آپ کی حقیقی آزادی کے لیے لڑنے پر 24 سال قید کی سزا ہوئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور میں آپ سے صرف 24 گھنٹے وقف کرنے کا مطالبہ کرتا ہوں۔

عمران خان نے مزید کہا کہ انتخابات میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ووٹ ڈالنے کی ترغیب دیں، پولنگ ایجنٹ کے فارم 45 ملنے تک پولنگ اسٹیشن پر انتظار کریں۔

سابق وزیر اعظم عمران خان نے حتمی نتائج کے اعلان تک ریٹرننگ آفیسر کے دفتر کے باہر پر امن رہنے کی اپیل بھی کی۔ 

14433f5c6f9a94c6d60dbb6d7072469a

ایکس پر ایک اور پوسٹ میں بانی چئیرمین عمران خان نے عام انتخابات کے حوالے سے گرفتاری سے قبل ریکارڈ شدہ پیغام میں کہا کہ کل انتخابات ہیں، میں چاہتا ہوں کہ عوام نکلے انتخابات کیلئے، جن جن کو جانتے ہیں ان سب کو نکالیں انتخابات میں حصہ لینے کیلئے۔ 

4c0176cec53408ce5fe5d355c9763c41

عمران خان کا کہنا تھا کہ انتخابات کے ذریعے عوام اپنے اور اپنے بچوں کا مستقبل بدلیں گے۔ 

مصنف کے بارے میں