بنگلہ دیش میں عام انتخابات، پولنگ کا وقت ختم، ووٹوں کی گنتی جاری،اپوزیشن کا بائیکاٹ, ٹرن آؤٹ کم رہا

بنگلہ دیش میں عام انتخابات، پولنگ کا وقت ختم، ووٹوں کی گنتی جاری،اپوزیشن کا بائیکاٹ, ٹرن آؤٹ کم رہا

ڈھاکا : بنگلادیش میں عام انتخابات کیلئے  پولنگ کا وقت ختم ہوگیا جس کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ اپوزیشن نے الیکشن کا بائیکاٹ کیا ۔ ڈھاکا میں  پولنگ کےدوران پُرتشدد واقعات بھی ہوئے۔

بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق  شر پسندوں نے5 اسکولوں اور 4 پولنگ بوتھ کو آگ لگا دی ۔ پولیس نے  ذمہ دار اپوزیشن کو ٹھہرا کر 7 ارکان گرفتار کرلیے۔ اپوزیشن کے بغیر انتخابات میں شیخ حسینہ واجد کی پانچویں بار وزیراعظم منتخب ہونے کی راہ ہموار ہوگئی۔

واضح رہے کہ حسینہ واجد کی جماعت کی طرف سے دھاندلی کے بعد اپوزیشن کی تمام جماعتوں نے انتخابات کے بائیکاٹ کیا ہے جس کے باعث ٹرن آؤٹ انتہائی کم رہا۔ 

مصنف کے بارے میں