ابھی تک ایسی معلومات نہیں کہ عمران خان سانحہ 9 مئی میں ملوث ہے : نگران وزیر اعظم ،پی ٹی آئی کو ووٹ دینے سے انکار

ابھی تک ایسی معلومات نہیں کہ عمران خان سانحہ 9 مئی میں ملوث ہے : نگران وزیر اعظم ،پی ٹی آئی کو ووٹ دینے سے انکار
سورس: File

اسلام آباد: نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ  الیکشن نتائج آتے ہی بے یقینی ختم ہوجائےگی۔ہمارا کسی کے ساتھ ذاتی مسئلہ نہیں ہے۔8 فروری کی شام یا 9 فروری کی صبح   پتہ چل جائے گا ،عوام نے کسے ووٹ دیا۔2013 اور 2018 میں پی ٹی آئی کو ووٹ دیا لیکن اب انہیں ووٹ نہیں دوں گا۔ 

 نگران وزیراعظم   نے نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ  9 مئی   واقعات میں ملوث عناصر کو سزا ملنی چاہیے۔ بہت سے لوگ روپوش ہیں، سرنڈر کرنے تک ان کے سیاسی عمل میں رکاوٹیں آتی رہیں گی۔

انہوں نے کہا کہ ہوسکتا ہےفوجی ٹرائل کے نتائج آنے والی حکومت کے دور میں نظر آئیں  ۔عمران خان کے 9 مئی کے واقعات میں ملوث ہونے کے بارے میں سوال پر انہوں نے کہا کہ  ابھی تک میرے پاس ایسی کوئی معلومات نہیں  ہیں  کہ جن پر میں رائے قائم کرسکوں۔ ابھی تحقیقات جاری ہے۔ 

مصنف کے بارے میں