قرآن پاک کی بے حرمتی پر ملک بھر میں سویڈن کے خلاف احتجاج 

قرآن پاک کی بے حرمتی پر ملک بھر میں سویڈن کے خلاف احتجاج 

اسلام آباد: یوم تقدیس قرآن   پر سویڈن کے خلاف شہر شہر احتجاج  نگر نگر ریلیاں۔سویڈن  میں قران پاک کی بےحرمتی کیخلاف    ملک بھر  کے عوام یک آواز ہو گئے۔

وزیراعظم کی  کال پر قرآن پاک کی حرمت کے لیے سڑکوں پر نکل آئے۔سویڈن واقعے  کیخلاف بھرپور آواز بلند کی ۔اسلام آباد ، لاہور ،کراچی ،کوئٹہ ، پشاور ، فیصل آباد ، ملتان ، میانوالی ، سرگودھا، گوجرانوالہ ،سیالکوٹ، نارووال ، حیدر آباد ، مظفر آباد میں ریلیاں نکالی گئیں۔

 لیہ، ٹنڈو آدم، اوباڑو، لکی مروت، کرک، ڈیرہ اسماعیل خان، سوات ، گلگت، مظفرآباد، میر پور ، باغ میں  بھی سویڈن واقعہ کیخلاف احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں اور احتجاج کیا گیا ۔شرکا نے  سویڈن کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ 

یوم تقدیس قرآن پر وزیر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سانحہ سویڈن پر پوری امتِ مسلمہ مضطرب ہے۔ میرے اہل وطن! جب بات ہو قرآن کی تو قوم ایک ہے۔قرآن ہمارے لیے صرف قِرآت نہیں بلکہ جینے کا قرینہ ہے۔ یوم تقدیس قرآن کے عنوان سے آج ہم سب  ایک آواز ہو کر ملک گیر احتجاج کریں گے ۔ مسلمانوں کے تمام طبقات ناموسِ قرآن کا پرچم اٹھا کر پر امن احتجاج ریکارڈ کرائیں گے۔ 

 وزیر خارجہ بلاول بھٹو  نے سویڈن میں قرآن کی بے حرمتی  کی مذمت کرتے کہا کہ سویڈن میں قرآن کی بے حرمتی اسلامو فوبک ذہنیت کی ایک اور مثال ہے۔یہ ہمارے عقیدے کو غیر انسانی اور بدنام کرنا چاہتی ہے۔پاکستان 11 جولائی کو او آئی سی گروپ کی جانب سے جنیوا میں یو این ایچ آر سی کے مباحثے میں قرآن پاک کی بے حرمتی کامسئلہ اٹھائے گا۔

دوسری طرف سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی  کے خلاف وفاقی اردو یونیورسٹی کراچی کے اساتذہ اور طلبا بھی سراپا احتجاج ہیں۔ سپریم کورٹ بار نے سویڈن واقعہ کے خلاف مذمتی قرارداد منظور کرلی۔ تاجروں نے بھی احتجاجاً 2 گھنٹے کے لیے دکانیں بند رکھی ہیں۔ 

مصنف کے بارے میں