وزیر اعظم نے لینڈ انفارمیشن اینڈ مینجمنٹ سسٹم   کا افتتاح کردیا، آرمی چیف  بھی موجود تھے

وزیر اعظم نے لینڈ انفارمیشن اینڈ مینجمنٹ سسٹم   کا افتتاح کردیا، آرمی چیف  بھی موجود تھے

اسلام آباد: لینڈ انفارمیشن اینڈ مینجمنٹ سسٹم - سینٹر آف ایکسی لینس (لمز - COE) کی افتتاحی تقریب ہوئی۔ وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے بطور مہمان خصوصی شرکت  کی ۔

نیو نیوز کے مطابق  آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر بھی  تقریب میں مو جود تھے۔ وزیر خزانہ، دفاع، منصوبہ بندی کی ترقی اور خصوصی اقدام، نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ، اطلاعات، صوبائی حکومتوں کے چیف سیکریٹریز، زرعی ماہرین اور فوج کے اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ لمز کے ذریعے جدید ٹیکنالوجی استعمال کرکے زیادہ سے زیادہ زرعی پیداوار لی جائے گی۔ لمز کے قیام مقصد در آمدات کو کم کرکے ملکی خزانے پر بوجھ کو کم کرنا ہے۔ 

 واضح رہے کہ لینڈ انفارمیشن اینڈ منیجمنٹ سسٹم، جدید زراعت کے فروغ کے لیے حکومت پاکستان اور پاک فوج کا بے مثال منصوبہ، جو زراعت کے شعبے میں انقلاب کا باعث بنے گا۔

مصنف کے بارے میں