سپین میں طوفانی بارشوں سے تباہی،شاہراہیں بند،ٹرینوں کو  روک دیا گیا

سپین میں طوفانی بارشوں سے تباہی،شاہراہیں بند،ٹرینوں کو  روک دیا گیا

میڈرڈ: سپین میں طوفانی  بارشوں کی وجہ سے سیلابی ریلوں سے شاہراہیں بند ہوگئیں اور لوگ گاڑیوں میں پھنس کر رہ گئے ۔ سپین میں طوفانی بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچا دی ہے۔  سیلابی ریلوں سے شاہراہیں بند ہونے سے لوگ گاڑیوں میں پھنس گئے جبکہ ہنگامی حالات کے پیش نظر حکام نے اورنج الرٹ جاری کردیا ہے۔

زراگوزا شہر میں سب سے زیادہ تباہی ہوئی جہاں سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل ہو گئیں۔ ریلوے لائنز سیلاب کی زد میں آنے سے متعدد ٹرینیں روک دی گئیں، سیلابی ریلوں میں درجنوں گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچاہے۔

ہنگامی صورتحال کی وجہ سے مقامی پولیس نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے روک دیاہے۔ پولیس نے شہریوں کو سیلاب زدہ علاقوں میں گاڑی نہ چلانے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ 92 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے طوفانی ہواؤں نے مواصلاتی نظام کو بری طرح متاثر کیا ہے۔

مصنف کے بارے میں