ٹرین حادثے کے ذمہ داروں کو معاف نہیں کیا جائیگا، اعظم سواتی

ٹرین حادثے کے ذمہ داروں کو معاف نہیں کیا جائیگا، اعظم سواتی
کیپشن: ٹرین حادثے کے ذمہ داروں کو معاف نہیں کیا جائیگا، اعظم سواتی
سورس: فائل فوٹو

گھوٹکی :وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی کا ٹرین حادثے پر پہلا ردعمل سامنے آگیا ،اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ ٹرین حادثے کے ذمہ داروں کو معاف نہیں کیا جائیگا ،وزیر ریلوے نے حادثے پر تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے 24 گھنٹے میں ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ طلب کر لی ۔

تفصیلات کے مطابق گھوٹکی ٹرین حادثے کے بعد وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی نے ردعمل دیتے  ہوئے کہا ریلوے کے اندر 30 سال سے مافیا بیٹھا ہوا ہے ،لیکن اب کی بار ٹرین حادثے کے ذمہ داروں کو معاف نہیں کیا جائیگا ،انہوں نے کہا کہ 24 گھنٹے کے اندر تحقیقاتی رپورٹ طلب کر لی ہے جس کے بعد ذمہ داروں کاتعین کیا جائیگا ۔

اعظم سواتی نے کہا کہ میں نے جائے حادثہ کا دورہ کیا ہے ،اس افسوسناک واقع میں اگر کوئی انسانی غفلت ثابت ہوئی تو سخت سے سخت ایکشن لیا جائیگا ،انہوں نے کہا ریسکیو آپریشن اور زخمیوں کے علاج معالجے کی نگرانی خود کر رہا ہوں ۔

وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ ریلوے کا نظام گزشتہ 30 سالوں سے بگڑا ہو اہے ،ریلوے میں ایک مافیا بیٹھا ہوا ہے جسے ختم کیا جا رہا ہے ،انہوں نے کہا تحقیقاتی اداروں کو 24 گھنٹے کے اندر رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا ہے ،اس سانحہ میں جو بھی ذمہ دار ہو گا ا س کو قرار واقعی سزا دی جائے گی ۔

انہوں نے کہا ریلوے ٹریک کو کلیئر کیا جا رہا ہے ،تاکہ مسافروں کو بروقت گھروں کو پہنچایا جا سکے ،ریلوے میں ایم ایل ون ایک انقلابی پراجیکٹ ہے جس کے بعد پاکستان میں ریلوے کا نظام مکمل طو ر پر بدل جائے گا ،ایم ایل ون کا انتظار کر رہے ہیں ۔