لاہور ہائیکورٹ نے عورت مارچ کی اجازت دیدی

لاہور ہائیکورٹ نے عورت مارچ کی اجازت دیدی

لاہور: عدالت عالیہ نے لاہور میں عورت مارچ کی اجازت دیتے ہوئے اپنے حکم میں کہا ہے کہ عورت مارچ انتظامیہ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر کوئی متنازعہ بیان اپ لوڈ نہیں کیا جائے۔ 
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوار حسین نے عورت مارچ کی اجازت کیلئے عورت مارچ منتظمین کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ 
ذرائع کے مطابق عورت مارچ منتظمین اور ڈپٹی کمشنر نے میٹنگ کے بعد عدالت کو آگاہ کیا کہ عورت مارچ نادرا آفس شملہ پہاڑی سے لے کر مقامی ہوٹل تک دوپہر 2 بجے سے شام 6 بجے تک ہو گا۔ 
عدالت نے حکم دیا ہے کہ عورت مارچ انتظامیہ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پرکوئی متنازع بیان اپ لوڈ نہیں ہو گا اور مارچ میں آئین پاکستان کے خلاف کوئی اقدام نہ کیا جائے۔

مصنف کے بارے میں