پاکستان کا سلامتی کونسل میں کالعدم ٹی ٹی پی کے پاکستان میں حملے روکنے کیلئے افغان حکومت پردباؤ کا مطالبہ

 پاکستان کا سلامتی کونسل میں کالعدم ٹی ٹی پی کے پاکستان میں حملے روکنے کیلئے افغان حکومت پردباؤ کا مطالبہ

اسلام آباد: پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا کہ تحقیق کی جائے کالعدم ٹی ٹی پی نے جدید فوجی سامان کیسے حاصل کیا۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے سلامتی کونسل کے اجلاس میں مطالبہ کیا ہے کہ کالعدم ٹی ٹی پی کو پاکستان میں حملوں سے روکنے کیلئے افغان حکومت پردباؤ ڈالاجائے۔

مستقل مندوب منیر اکرم  کا اقوام متحدہ میں افغانستان سے متعلق اجلاس سے  خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افغان عبوری حکومت کالعدم ٹی ٹی پی سے اپنے روابط ختم کرے ۔کالعدم ٹی ٹی پی کو پاکستان میں حملےکرنے سے روکا جائے،کالعدم ٹی ٹی پی  کے افغانستان میں مالی ذرائع کاپتا لگایا جائے۔

افغان عبوری حکومت سے مطالبہ کیاجائے وہ کالعدم ٹی ٹی پی سے تعلق ختم کرے۔

مصنف کے بارے میں