الیکشن 2018 میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں

الیکشن 2018 میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں
کیپشن: فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

اسلام آباد: عام انتخابات 2018 کے لئے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے لئے نادرا آن لائن سسٹم کا سافٹ ویئر تیار کرے گا ، الیکشن کمیشن کی منظوری کے بعد نیب ، ایف بی آر ، ایف آئی اے، سٹیٹ بینک اور ریٹرننگ افسران اس نظام سے منسلک ہوں جائیں گے، سافٹ ویئر کے ذریعے تمام امیدواروں کے کوائف نادرا کو فراہم کئے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پیر کو الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ میں چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ممبران الیکشن کمیشن ، سیکرٹری الیکشن کمیشن ، الیکشن کمیشن کے سئینر افسران سمیت نادرا، سٹیٹ بینک آف پاکستان ، ایف بی آر، نیب ، پیپکو، سوئی گیس اور ایف آئی اے کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کا مقصد عام انتخابات 2018 میں امیدواروں کی آن لائن سکرونٹی کے لئے ایک ایسا سسٹم تیار کرنا ہے جس کے تحت نیب، ایف بی آر، ایف آئی اے ، سٹیٹ بینک ، الیکشن کمیشن سے لنک ہوں تاکہ امیدواران سے متعلق ضروری معلومات تمام ریٹرننگ افسران کو مہیا کی جائیں۔ اس نظام کا مقصد امیدواروں کی سکروٹنی کے عمل کو شفا ف بنانا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: جرمنی اور فرانس کے بعد برطانیہ کا بھی امریکا کو ایران جوہری معاہدے سے نہ نکلنے کا مشورہ
 اجلاس میں طے ہوا کہ نادرا آن لائن سکروٹنی سسٹم کا سافٹ ویئر تیار کریگا اس سافٹ ویئر کی الیکشن کمیشن سے منظوری کے بعد مذ کورہ بالا تمام ادارے اور ریٹرننگ افسران اس نظام سے منسلک ہو جائینگے۔ اس سافٹ ویئر کے ذریعے تمام امیدواروں کے کوائف نادرا کو فراہم کئے جائیں گے۔ نادرا امیدواروں سے متعلق معلومات الیکشن کمیشن اور مذکورہ بالا اداروں کو فراہم کرے گا اور تمام ادارے ضروری کارروائی کے بعد امیدواروں سے متعلق معلومات الیکشن کمیشن کو دیں گے اور الیکشن کمیشن یقینی بنائے گا کہ تمام ریٹرننگ افسران کو سکروٹنی کے دوران یہ معلومات دسیتاب ہوں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: سی آئی اے کی نئی نامزد چیف نے ٹرمپ کو انکار کر دیا