افغانستان کی شکست نے بھارت کو سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا 

NZ Vs Afghanistan,T20 World Cup 2021,Pakistan India Team

ابوظہبی :ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے انتہائی اہم میچ میں افغانستان کی شکست نے بھارت کو سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا ،اگر افغانستان یہ میچ جیت جاتا تو بھارت کے اگلے میچ میں اچھے رن ریٹ سے جیت کے بعد سیمی فائنل میںپہنچنے کی امکانات روشن ہو جانے تھے ،لیکن کیویز نے بہترین پرفارمنس دیتے ہوئے بھارت کے ارمانوں پر پانی پھیر دیا ۔

افغانستان نےنیوزی لینڈ کیخلاف اس اہم ترین میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو اُس کیلئے مفید ثابت نہ ہوا اور پوری ٹیم 124 رنز بنا سکی ،جواب میں کیوی بلے بازوں نے بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 18.1 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 125 رنز کا ہدف پورا کر لیا ۔

نمائندہ نیو نیوز کے مطابق نیوزی لینڈ نےافغانستان کوہراکر سیمی فائنل کےلیے کوالی فائی کرلیا،بھارتی شائقین سمیت ٹیم نے اپنا بوریا بستر سمیٹ لیا ،افغانستان کی ناکامی پرپورا بھارت سوگ میں ڈوب گیا ،ویرات کوہلی کا آخری ورلڈکپ ایک ڈراؤنا خواب ثابت ہوا ۔

افغانستان کی شکست نےبھارتیوں کے ارمان خاک میں ملادیے،نیوزی لینڈ نے افغانستان کو 8 وکٹ سے ہراکر سیمی فائنل میں اپنی جگہ بنا لی ،اس سے قبل بھارت کوپاکستان کے ہاتھوں دس وکٹوں کی عبرتناک شکست ہوئی تھی،جس نے انڈین کھلاڑیوں کو شدیددباؤ کا شکار کردیا تھا،اسی دباؤ میں بھارتی ٹیم نیوزی لینڈسے بھی ہارگئی تھی ۔

اگلےدونوں میچزجیتنےکےبعدبھی بھارتی ٹیم کاانحصارنیوزی لینڈافغانستان میچ پرتھا،نیوزی لینڈکی جیت نے بھارت کاکام تمام کردیا،افغان ٹیم نےکیویز کو 125رنزکاہدف دیا تھاجسے نیوزی لینڈنےباآسانی پوراکرلیا۔