فیس بک کیسے آپ کو نقصان پہنچا رہی ہے ؟خفیہ دستاویزات منظر عام پر آگئیں

Facebook Secret,Facebook User,News Feed

فیس بک  جہاں   معلومات اور رابطے کا  ایک جدید ذریعہ  ہےوہیں  اس کے منفی اثرات کی وجہ سے  لوگوں کی روزمرہ زندگی  شدید متاثر ہورہی ہے۔ فیس بک سے متعلق کروڑوں صارفین کی رائے کیسے ان پر منفی اثرات مرتب کیے خفیہ دستاویزات منظر عام پر آگئیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ خفیہ دستاویزات  نے اس وقت حیران پریشان کر دیا جس میں یہ واضح طور پر لوگوں نے رائے دے رکھی تھی کہ فیس بک کام، نیند اور تعلقات کو بری طرح متاثر کرتی ہے۔

امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق فیس بک ریسرچرز نے اپنی تحقیقات میں  تسلیم کیا کہ فیس بک کے بے جا استعمال  نے ہر آٹھ میں سے ایک صارف  کی ذاتی زندگی پر انتہائی منفی اثرات مرتب کیے  ہیں،اِن  میں نیند کی کمی، قریبی رشتہ داروں سے دوری، کام میں غفلت اور بچوں کی کفالت میں کوتاہی شامل ہے۔

فیس بک ریسرچرز نے اپنی رپورٹ  36 کروڑ صارفین کی رائے پر مرتب کی ہے جس میں اس بات کی نشاندہی بھی کی ہے کہ انٹرنیٹ کی لَت پڑجانے سے یہ منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں ،لوگ بلاوجہ فیس بک کا استعمال کرکے نہ صرف اپنا بلکہ اپنے دوست احباب کا بھی وقت ضائع کرتے ہیں اور ایک نہ ختم ہونےو الا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے ۔