ڈنڈا چلا نہ ترلا، ڈالر پھر تگڑا

ڈنڈا چلا نہ ترلا، ڈالر پھر تگڑا
سورس: File

کراچی: انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔  ٹریڈنگ کے دوران  امریکی ڈالر میں1 روپے 21 پیسے اضافہ ہو گیا۔ 

ٹریڈنگ کے آغاز پر ڈالر 66پیسے مہنگا ہوکر انٹر بینک میں 285 روپے35 پیسے  کا ہوگیا تھا۔ جبکہ اب ٹریڈنگ کے دوران ڈالر کی قدر میں 1 روپے 21 پیسے کا اضافہ دیکھنے کو ملا۔ 

انٹر بینک میں ڈالر 286  روپے 50پیسے  کا ہوگیا۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک مارکیٹ  نے نئی تاریخ رقم کر دی۔ تاریخ میں پہلی بار انڈیکس 54 ہزار کی سطح عبور کر گیا۔

مارکیٹ کے آغاز پر308 پوائنٹس  کا اضافہ  ہو ا جس کے بعد کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس  54 ہزار 308کی سطح پر ٹریڈ ہورہا ہے۔

مصنف کے بارے میں