عمران خان دائیں بائیں دیکھیں وہ کرپشن کی زندہ علامتوں کے محافظ ہیں،مریم اورنگزیب

عمران خان دائیں بائیں دیکھیں وہ کرپشن کی زندہ علامتوں کے محافظ ہیں،مریم اورنگزیب

اسلام آباد:عمران صاحب,شہبازشریف کی گرفتاری کے پہلے ہی دن آپ کی گھبراہٹ عیاں ہے آگے جا کر کیاں کریں گے ،عمران خان نے کرپشن کے نام پر غریب کے منہ سے روٹی چھینی ہے،اداروں کو فعال بنانے کے بجائے مخالفین کے انتقام پرلگادیا گیاہے .

تفصیلات کے مطابق  ترجمان پاکستان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب اور پارٹی کے دیگررہنماؤں نے وزیر اعظم عمران خان کی پریس کانفرنس پر رد عمل دیتے ہوئے کہا  ہےکہ عمران خان دائیں بائیں دیکھیں وہ کرپشن کی زندہ علامتوں کے محافظ بن چکے ہیں،عمران خان کی کابینہ دوستوں اور حواریوں پر مشتمل ہے، ان کی کابینہ تاریخ کی کرپٹ ترین کابینہ ثابت ہوگی۔

انہوں نے کہاکہ پاکستانیوں نے اربوں ڈالر کی دبئی میں پراپرٹیزخریدی ہیں،عمران صاحب،آپ کا،آپ کی بہنوں،دوستوں کانام بیرون ملک جائیدادیں بنانے والوں میں سرفہرست ہے،قوم انتظار میں ہے کہ کب آپ یہ سرمایہ واپس لوٹائیں گے؟دبئی میں 60ارب روپے کی جائیداد عمران خان کی بہنوں کی ہے،عمران خان کی بہنوں کاکوئی ذرائع آمدن نہیں،سوائے خیراتی اداروں کے بورڈزارکان کے،عمران خان اپنی بہنوں کی جائیداد کی تحقیقات کب شروع کریں گے؟زلفی بخاری، علیمہ خان،علیم خان،جہانگیرترین کی بیرون ملک پراپرٹیزکی نیلامی کی تاریخیں بتا ئیں؟

انہوں نے عمران خان سے سوال کرتے ہوئے کہاکہ عمران صاحب!رونا چھوڑیں یہ بتائیں غریبوں سے روٹی کا نوالہ کیوں چھینا؟،عمران خان صاحب بتائیں بجلی گیس کیوں مہنگی کی؟خیبرپختونخوا کی 65ارب کی بجلی چوری کیوں نہیں پکڑی؟عوام کو یہ بھی بتائیں کہ خیبرپختونخواہ کا45ارب کاقرض کیوں لیا،وہ کہاں گیا؟2017-18 میں کے پی حکومت کا 55 ارب روپے کا خسارہ تھا،قوم کو کب بتائیں گے؟عمران صاحب !قوم کو جواب دیں کہ سٹاک ایکسچینج 40 فیصد کیوں،کیسے نیچے گئی؟عمران صاحب دو ماہ میں لوٹا ہوا کتنا مال واپس آیا؟۔

انہوں نے مزیدکہاکہ کہاجارہاہے عثمان بزدار کوغربت کی وجہ سے عہدہ دیا گیا،22سال تبدیلی کے دعوے کے بعدایساوزیراعلی بنایاجوایک ماہ پہلے پارٹی میں شامل ہوا،بلوچستان سب سے غریب صوبہ ہے وہاں نواب کووزیراعلی کیوں بنایا؟اداروں کو فعال بنانے کے بجائے مخالفین کے انتقام پرلگادیا گیا ہے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما آصف کرمانی کے مطابق حکومت کو سب سے بڑا خطرہ اپنے آپ سے ہے ، عمران خان کہا کرتے تھے کہ ہم غریب کو اوپر اٹھائیں گے اور انہوں نے واقعی غریب کواوپر اٹھا دیاہے ، ایک ماہ میں حکومت نے جس طرح غریب لوگوں کے استعمال کی اشیاکی قیمتیں بڑھائی ہیں ، اس سے لوگ ان کا ماتم کررہے ہیں ۔

ایک انٹریومیں آصف کرمانی نے کہا کہ حکومت کو سب سے بڑا خطرہ اپنے آپ سے ہے ، ایک ماہ میں حکومت نے جس طرح غریب لوگوں کے استعمال کی اشیاقیمتیں بڑھائی ہیں ، اس سے لوگ ان کا ماتم کررہے ہیں۔ عمران خان کہا کرتے تھے کہ ہم غریب کواوپر اٹھائیں گے اور انہوں نے غریب کوواقعی اوپر اٹھا دیاہے ، اب ان کے اقدامات سے ضمنی انتخابات میں عوام مسلم لیگ ن کو بھرپور ووٹ دیں گے ۔

مسلم لیگ ن کی انتخابی مہم چلانے کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا کہ حمزہ شہبازانتخابی مہم چلا رہے ہیں، نوازشریف اور شہبازشریف کی کارکردگی سب کے سامنے ہے اورضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن سرپرائز دیگی ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے ورکرز ان انتخابا ت میں چوکنے رہیں گے اور ہم نواز شریف اور شہباز شریف کے ووٹ پر پہرہ دیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ ا س وقت شہبازشریف کو جھوٹے اور بے بنیاد مقدمات میں اندر کیا گیاہے اور نواز شریف اور مریم نواز بھی اس وقت ماتمی دور سے گزررہے ہیں ، ہونا تو یہ چاہئے تھا کہ ضمنی انتخابات میں سب کوبرابر کا میدان دیا جاتا ہے۔