پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے سے آرامکو کی مالی قدر میں بے پناہ اضافہ  

Rising prices for petroleum products have boosted Aramco's financial value
کیپشن: فائل فوٹو

ریاض: عالمی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے سے سعودی عرب کی آئل کمپنی آرامکو کی مالی قدر میں بے پناہ اضافہ ہو گیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ معاشی جائزوں سے پتا چلتا ہے کہ آرامکو جلد دنیا کی سب سے منافع بخش کمپنی بن جائے گی۔

ایک اندازے کے مطابق آرامکو کمپنی کا حجم 20 کھرب ڈالر کے نزدیک پہنچ چکا ہے۔ اب یہ آئل کمپنی دنیا کے امیر ترین ادارے ایپل سے صرف 30 ارب ڈالر پیچھے ہے۔ خیال رہے کہ امریکی کمپنی امریکا کا شمار دنیا کی جدید ٹیکنالوجی سے حامل کمپنیوں میں ہوتا ہے، اس کے حصص لگ بھگ بیس کھرب، 30 ارب ڈالرز ہیں۔ دونوں کمپنیوں کے حصص کی قدر میں تبدیلی صارفین کے رجحان کی طرف بھی اشارہ کرتی ہے۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس میں کمی کے بعد نظام زندگی رواں دواں ہو چکا ہے۔ تاہم وبا کے دنوں میں آرامکو سمیت دیگر آئل کمپنیوں کو شدید مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

وبا کے دنوں میں لوگ گھروں میں محدود ہو گئے تھے جس کی وجہ سے ایپل سمیت دیگر ٹیکنالوجی کمپنیوں کی اشیا کی فروخت میں بے پناہ اضافہ دیکھنے میں آیا تھا تاہم اب لوگ ایک بار گھروں سے باہر نکل رہے ہیں، ذرائع آمدورفت کیلئے یقینی طور پر انھیں ایندھن کا استعمل کرنا پڑا گا، اس لئے معاشی ماہرین کو یقین ہے کہ تیل کمپنیوں کی کمائی میں بے پناہ اضافہ ہوگا اور ان میں آرامکو سرفہرست ہے۔

برینٹ کروڈ کی قیمت ستمبر میں تقریباً اکہتر ڈالر فی بیرل سے شروع ہوئی جو منگل کے روز 82 ڈالر فی بیرل سے زیادہ پر پہنچ گئی تھی۔