ایف آئی اے کی کارروائی، آن لائن فراڈ میں ملوث 4 ملزما ن گرفتار

ایف آئی اے کی کارروائی، آن لائن فراڈ میں ملوث 4 ملزما ن گرفتار
سورس: File

راولپنڈی: ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل راولپنڈی نے بڑی کارروائی  کرتے ہوئےبیرون ملک ملازمت کے نام پر آن لائن فراڈ میں ملوث گینگ کے 4 ملزمان گرفتار کر لئے۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان بیرون ملک ملازمت کے نام پر سوشل میڈیا پر اشتہارات لگاتے تھے اور سادہ لوح شہریوں کو اپنے جال میں پھنسانے کے لئے  واٹس ایپ پر بھی میسیجز بھیجتے تھے ۔ ملزمان نے 32 متاثرین سے بیرون ملک ملازمت کے نام پر 25 لاکھ روپے بٹورے ۔

ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزمان نے متاثرین سے فنگر پرنٹس، میڈیکل اور پراسیسنگ فیس کے نام پر فی کس 78 ہزار 800 روپے  وصول کئے اور متاثرین کے فنگر پرنٹس اور میڈیکل لاہور، راولپنڈی اور اسلام آباد میں کروائے گئے ۔

ایف آئی اے کے ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں محمد حنیف، اکبر، محمد اختر اور محمد وسیم شامل ہیں جنہیں مظفر گڑھ سے گرفتار کیا گیا۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

مصنف کے بارے میں