تعلیمی اداروں کی بندش، این سی او سی نے افواہوں کی سختی سے تردید کردی  

The closure of educational institutions, the NCOC strongly denied the rumors
کیپشن: فائل فوٹو

اسلام آباد: انسداد کورونا کے قومی ادارے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے عالمی وبا کے کیسز دوبارہ بڑھنے کے تناظر میں تعلیمی اداروں کو بند کرنے سے متعلق خبروں کی سختی تردید کر دی ہے۔

خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر یہ خبریں وائرل ہوئیں تھیں کہ این سی او سی نے ملک بھر میں تعلیمی اداروں کو دوبارہ بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

این سی او سی کے ٹویٹر اکاؤنٹ سے جاری وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا میں یہ خبریں زیر گردش ہیں کہ ملک بھر میں 6 ستمبر سے 30 ستمبر تک تمام تعلیمی اداروں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، یہ خبر محض افواہ ہے، ایسا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

5b7a37716e336e2d20f928993e9d91ed

ٹویٹ میں عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ایسی خبروں سے بچیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اجلاس میں سکولوں یا تعلیمی اداروں کی بندش کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

دوسری جانب صوبہ پنجاب میں کورونا کے بڑھتے کیسوں کے پیش نظر تمام سرکاری اور نجی سکول ان دنوں بند ہیں۔ اس سلسلے میں صوبائی وزیر تعلیم مراد راس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ صوبے بھر میں 6 ستمبر سے 11 ستمبر تک تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

5ebe61ca249eeedb652d4d701bff9e5c

مراد راس کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ عالمی وبا کورونا کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ خود کو اپنے گھر والوں کی حفاظت کیلئے گھروں میں رہیں۔