ایف آئی اے کی کاروائیاں، حوالہ ہنڈی میں ملوث 28 ملزمان گرفتار

ایف آئی اے کی کاروائیاں، حوالہ ہنڈی میں ملوث 28 ملزمان گرفتار
سورس: File

پشاور: فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے 24 گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا بھر میں کارروائیوں کے دوران مبینہ طور پر ہنڈی حوالہ کا کاروبار کرنے والے 28 ملزمان کو گرفتار کر کے لاکھوں روپے برآمد کر لیے۔

ایف آئی اے نے خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں کارروائیوں کے دوران حوالہ ہنڈی کے کاروبار میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ملزموں سے حوالہ ہنڈی سے متعلق دستاویزات، پیغامات، موبائل فونز اور متعدد رسیدیں برآمد کر لی گئیں، ملزموں سے امریکی ڈالر سمیت غیر ملکی کرنسی، 9 لیپ ٹاپ اور حوالہ ہنڈی سے متعلق مواد بھی برآمد ہوا۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کردیا۔

مصنف کے بارے میں