پی ایس ایل سیزن 10 کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان ہوگیا

پی ایس ایل سیزن 10 کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان ہوگیا

لاہور : پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے لیے میچ آفیشلز کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا ہے، جس میں 13 امپائرز اور 7 میچ ریفریز اپنے فرائض انجام دیں گے۔ ایونٹ 11 اپریل سے 18 مئی تک جاری رہے گا۔

آئی سی سی کے ایلیٹ پینل کے امپائرز احسن رضا، پال رائفل اور کمار دھرما سینا ایچ بی ایل پی ایس ایل میں امپائرنگ کے فرائض سرانجام دیں گے، جبکہ الیکس واف اور کرس براؤن بھی امپائرز پینل کا حصہ ہوں گے۔ پاکستان سے علیم ڈار، آصف یعقوب، فیصل خان آفریدی، راشد ریاض اور وقار بھی اس ایونٹ میں اپنے فرائض نبھائیں گے۔  یہ تمام پی سی بی کے انٹرنیشنل امپائرز ہیں۔

 پی سی بی کے ایلیٹ پینل آف امپائرز میں عبدالمقیت، ناصر حسین، طارق رشید اور ذوالفقار جان بھی ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن 10 کا حصہ ہوں گے۔ واضح رہے کہ علیم ڈار کا  یہ ایچ بی ایل پی ایس ایل میں امپائرنگ کے فرائض انجام دینے کا آخری موقع ہے۔

میچ ریفریز میں آئی سی سی کے ایلیٹ پینل کے رنجن مدوگالے اپنے ساتھی سری لنکن روشن مہاناما کے ساتھ میچوں کی نگرانی کریں گے۔ اس کے علاوہ علی نقوی اور محمد جاوید ملک بھی میچ ریفریز کے طور پر شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ میں افتخار احمد، اقبال شیخ اور ندیم ارشد بھی آفیشلز کے طور پر خدمات انجام دیں گے۔

مصنف کے بارے میں