پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما تاج حیدر کا انتقال، سیاسی حلقوں میں غم کی لہر

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما تاج حیدر کا انتقال، سیاسی حلقوں میں غم کی لہر

کراچی:پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور اہم سیاسی شخصیت تاج حیدر مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ وہ مقامی ہسپتال میں زیر علاج تھے، جہاں ان کی طبیعت بگڑنے کے بعد وہ زندگی کی بازی ہار گئے۔

پیپلز پارٹی کے رہنما وقار مہدی نے تاج حیدر کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ تاج حیدر پارٹی کے بانی اراکین میں شامل تھے اور ان کی سیاسی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ تاج حیدر کی وفات پیپلز پارٹی اور پاکستانی سیاست کے لیے بڑا نقصان ہے۔

تاج حیدر کی وفات کے بعد پیپلز پارٹی میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے، اور ان کے سیاسی سفر اور جدوجہد کو یاد کیا جا رہا ہے۔