ہزارہ ایکسپریس حادثہ: 35 گھنٹے بعد دونوں ٹریکس بحال، ٹرینوں کی آمدورفت بدستور متاثر

 ہزارہ ایکسپریس حادثہ: 35 گھنٹے بعد دونوں ٹریکس بحال، ٹرینوں کی آمدورفت بدستور متاثر
سورس: File

نواب شاہ:   ہزارہ ایکسپریس کےحادثے کے پینتس گھنٹے بعد ریلوے کا اپ ٹریک بحال کردیا ہے، ٹریک بحال ہونے کے بعد ٹرینوں کی آمدورفت شروع ہوگئی لیکن ٹرینوں کی آمدورفت بدستور متاثر ہے۔

 گزشتہ روز ہزارہ ایکسپریس ٹرین حادثے کے 18 گھنٹے بعد ڈاؤن ٹریک بحال کردیا گیا تھا۔ 


اتوار کو کراچی سے حویلیاں جانے والی ہزارہ ایکسپریس نوابشاہ میں سر ہاری ریلوے اسٹیشن کے قریب حادثے کا شکار ہوئی تھی، حادثے میں ٹرین کی 10 بوگیاں پٹری سے اتر گئی تھیں جس کے نتیجے میں 30 افراد جاں بحق اور 80 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

دوسری جانب حادثے کی ابتدائی رپورٹ بھی سامنے آ گئی جس کے مطابق حادثے کی جگہ لائن کو جوڑنے والی فش پلیٹس نہیں تھیں، ٹوٹی پٹری کی جگہ لکڑی کا ٹکڑا لگایا گیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق انجنیئرنگ اور مکینکل انجینیئرنگ کے شعبے کی ذمہ داری بھی بنتی ہے، حادثے کے شکار انجن کے ویل بھی خراب تھے، تخریب کاری کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جاسکتا۔

مصنف کے بارے میں