ہم نے مسلط کیے گئے نظام کو نہیں چلنے دینا، لیگی رہنما

ہم نے مسلط کیے گئے نظام کو نہیں چلنے دینا، لیگی رہنما
کیپشن: ہم نے مسلط کیے گئے نظام کو نہیں چلنے دینا، لیگی رہنما
سورس: فائل فوٹو

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف نے کہا کہ مینار پاکستان میں جلسے سے پہلے پانی چھوڑ دیا ہے اور ابھی ہم نے استعفے دینے ہیں اور انہیں کیسے روکو گے لیکن ہم نے مسلط کیے گئے نظام کو نہیں چلنے دینا کیونکہ حکومت مہنگائی اور کرپشن نہیں روک سکتی۔

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے لیگی رہنما راناثنااللہ نے کہا پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کا لاہور جلسہ سلیکٹڈ حکومت کے جانے کا فیصلہ کر دے گا۔ یہ حکومت پانی چھوڑیں یا کچھ بھی کریں لیکن جلسہ ہر حال میں ہی مینار پاکستان پر ہی ہو گا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ن لیگ استعفوں کا فیصلہ کر چکی ہے اور پیپلز پارٹی بھی ساتھ دے گی جبکہ مینار پاکستان کے جلسے کے بعد پی ڈی ایم کا لانگ مارچ ہو گا۔ 

اس موقع پر لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ووٹ چور حکومت کو برداشت کرتے دو سال سے زائد ہو گئے ہیں اگر اس حکومت نے کچھ کارکردگی دکھائی ہوتی تو پھر بھی اس کو برداشت کیا جا سکتا تھا۔ 

خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے اس تبدیلی کو ہم تسلیم نہیں کرتے اور ملک میں اس وقت مہنگائی اور غربت بڑھ رہی ہے اس لئے اب ہمیں ہمارا پرانا پاکستان واپس چاہیے کیونکہ پرانے پاکستان میں لوگوں کو روزگار مل رہا تھا اور پاکستان میں شہر بھی ترقی کر رہے تھے۔ 

انہوں نے اپنے خطاب میں کہا ہماری حکومت نے میڑو بس بنائی تو کہا گیا کہ یہ جنگلہ بس نہیں بنائیں گے اور اب یہ ہمیں گرفتاریوں کی دھمکیاں دے رہے ہیں لیکن ہمیں گرفتاریوں سے کسی صورت میں بھی چُپ نہیں کرایا جا سکتا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اب گیارہ سیاسی جماعتیں ایک پلیٹ فارم پر ہیں اور اس ملک میں لوگوں کو حقوق ملنے چاہئیں، کہا جاتا ہے کہ دو نہیں ایک پاکستان اب تو کئی پاکستان بن چکے ہیں۔ 

جلسے سے خطاب کرتے سابق قومی اسمبلی اسپیکر ایاز صادق نے کہا ہے کہ 12 دسمبر فیصلے کا دن ہے اور ہم نے حکومت کو ملک کی بہتری کے لئے وقت دیا لیکن نااہل حکومت نے ریلوے اور معیشت کا بیٹرا غرق کر دیا گیا ہے۔ موجودہ حکومت نے بجلی اور گیس کا بحران پیدا کر دیا ہے اور انہوں نے بلدیاتی نظام کو بھی تباہ کر کے رکھ دیا ہے۔