امریکی جریدے فوربز نے بااثرترین ڈیجیٹل سٹارزکی فہرست جاری کردی ،3 پاکستانی شامل

امریکی جریدے فوربز نے بااثرترین ڈیجیٹل سٹارزکی فہرست جاری کردی ،3 پاکستانی شامل
کیپشن: فائل فوٹو

واشنگٹن ،امریکی جریدے فوربز نے 100 با اثر ترین ڈیجیٹیل اسٹارز کی فہرست جاری کردی ۔ پاکستان کے تین فنکار لسٹ میں شامل ۔ فہرست میں صرف ان سٹارز کو شامل کیا گیا ہے جنہوں نے کورونا کے دوران میڈیا پلیٹ فارم کو لوگوں کی بہتری کے لئے استعمال کیا ۔ '

فوربز کی فہرست میں بھارتی فنکار شاہ رخ خان ،امیتاتھ بچن ،انوشکاشرماجیسے لوگوں کے نام بھی شامل ہیں ۔ امریکی جریدے فوربز کے مطابق ماہرہ خان کے  انسٹاگرام پرفالوورزکی تعداد سات ملین اور فیس بک پر چار ملین ہے ۔ ماہرہ خان نے اپنے اکاؤنٹ کو ذہنی صحت سے متعلق مسائل کے خاتمے اور بریسٹ کینسر سے متعلق آگاہی کے لئے استعمال کیا ۔

گلوکار عاطف اسلم نے اپنے اکاؤنٹ سے کورونا وائرس کے دوران مداحوں کی حوصلہ افزائی کے لئے اسماء الحسینی ریلیز کئے تھے جس میں اللہ کے 99 مقدس ناموں کی تلاوت تھی ۔ اس ویڈیو کو یوٹیوب پر اب تک 2 کروڑ 20 لاکھ مرتبہ دیکھا جاچکا ہے ۔ عاطف اسلم کے فیس بک لوررز کی تعداد 20 ملین سے زائد ہے ۔ 

فوربز کی فہرست میں مقبول جڑواں بہنوں  ایمن اور منال خان کا بھی ذکر ہے ۔ ایمن اور ان کی جڑواں بہن منال خان 2 لاکھ 49 ہزار فولورز کے ساتھ کپڑوں کی سائٹ ایمن منال کلوزٹ چلارہی ہیں۔