بھارتی فوج نے جنرل بپن راوت کے ہلاک ہونے کی تصدیق کر دی

بھارتی فوج نے جنرل بپن راوت کے ہلاک ہونے کی تصدیق کر دی

تامل ناڈو :بھارتی چیف آف ڈیفنس جنرل بپن راوت ہیلی کاپٹر حادثے میں چل بسے ،بھارتی فوج نے جنرل بپن راوت کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈیا کے چیف آف ڈیفینس جنرل بپن راوت اور ان کے اہلخانہ کو لے جانے والا انڈین فوج کا ہیلی کاپٹر ریاست تامل ناڈو میں گر کر تباہ ہو گیا تھا اور ریاستی وزیرِ جنگلات کے مطابق اس حادثے میں کم از کم پانچ افراد ہلاک ہوئے ہیں،ابتدائی اطلاعات کے مطابق جنرل بپن راوت کی اہلیہ بھی اس ہیلی کاپٹر میں ان کے ہمراہ تھیں ۔

ہیلی کاپٹر میں بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت،ان کی  اہلیہ، ڈیفنس اسسٹنٹ، سیکیورٹی کمانڈوز اور فضائیہ کے پائلٹس سمیت 14 افراد سوار تھے۔

ہیلی کاپٹر  ہل  اسٹیشن کونور کے جنگل میں گر کر تباہ ہوا ہے، جنرل بپن راوت  ویلنگٹن   کے علاقے میں ڈیفنس سروسز اسٹاف کالج میں لیکچر دینے کے لیے جا رہے تھے۔

بھارتی فضائیہ نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔