اوآئی سی کے اسلام آباد میں اجلاس سے قبل اہم خبر 

OIC In Islamabad, OIC 2021, Pakistan Hosting OIC

اسلام آباد:اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کیلئے اسلام آباد میں تیاریاں شروع کر دی گئیں ،پارلیمنٹ کی بلڈنگ کو وزارت خارجہ کے حوالے کر دیا گیا ،پارلیمان کے دونوں ایوانوں کی قائمہ کمیٹیوں کے تمام اجلاس 9 دسمبر سے منسوخ کر دیے گئے ہیں۔

 پارلیمنٹ میں تزین و آرائش کا کام تیزی کے ساتھ جاری ہے، رنگ و روغن ہو رہا ہے ۔ نئی تصاویر آویزاں کی جا رہی ہیں جبکہ پرانی تصاویر کو صاف کر کے دوبارہ لگایا جا رہا ہے ، پارلیمنٹ کی راہداریوں کی سجاوٹ کی جا رہی ہے ۔

پارلیمنٹ ہائوس کے سامنے تمام اسلامی ممالک کے جھنڈے اور ان کے سربراہوں کی تصویریں آویزاں کی جائیں گی ۔او آئی سی کا مونو گرام بھی نصب کرنے کے حوالے سے تیاریاں کی جا رہی ہیں۔

اس کے علاوہ 1974میں لاہور میں ہونے والی اسلامی سربراہی کانفرنس کی تصاویر بھی آویزاں ہوں گی۔پارلیمنٹ ہائوس کے ساتھ ساتھ ریڈزون کو مہمانوں کے شایان شان سجایا جائے گا۔خوش آمدید کے بینرز ،اسلامی ممالک کے جھنڈوں پورے شہر کو سجایا جائے گا۔