عمران خان کی نااہلی کےخلاف درخواست لاہور ہائیکورٹ کے 5 رکنی لارجر بینچ کے سپرد

عمران خان کی نااہلی کےخلاف درخواست لاہور ہائیکورٹ کے 5 رکنی لارجر بینچ کے سپرد

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نےسابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی 5 سالہ نااہلی کےخلاف درخواست 5 رکنی لارجر بینچ کو سماعت کے لیےبھجوا دی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شجاعت علی نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی 5 سال کے لیے نااہلی کے خلاف درخواست کی سماعت  چیمبر میں کی۔ 

درخواست چئیر میں پی ٹی آئی   بیرسٹر گوہر خان اور بیرسٹر علی ظفر کے توسط سے دائر کی گئی جبکہ سماعت کو دوران پی ٹی آئی کی جانب سے  وکلاءعلی ظفر اور سمیر کھوسہ عدالت میں پیش ہوئے۔


 درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہےکہ الیکشن کمیشن نے 8 اگست 2023 کو 5 سال کے لیے نااہل کیا، درخواست گزار کو الیکشن سے باہر کرنے کے لیے جلد بازی میں غیر قانونی اقدام کیاگیا۔

 
درخواست میں کہا گیا ہےکہ سپریم کورٹ کے احکامات پر الیکشن کی تاریخ کا اعلان ہوچکا ہے، درخواست گزار پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں،  عدالت الیکشن کمیشن کی جانب 5 برس کی نااہلی کو کالعدم قرار دے اور درخواست کے حتمی فیصلے تک نااہلی کا نوٹیفکیشن معطل کیا جائے۔

درخواست پر  سماعت کے دوران  عدالت نے ریمارکس دیے کہ اس نوعیت کی درخواستوں پر سماعت  جسٹس شاہد بلال حسن کی سربراہی میں فل بنچ کر رہا ہے، اس درخواست کو بھی فل بنچ میں سماعت کے لیے بھجوا دیتے ہیں۔

بعد ازاں عدالت نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست کو پانچ رکنی لارجر بینچ کو بھجوا دیا ہے۔

مصنف کے بارے میں