سعودی عرب نےنئے تفریحی شہر  ”القدیہ“ کا ماسٹر پلان جاری کر دیا

سعودی عرب نےنئے تفریحی شہر  ”القدیہ“ کا ماسٹر پلان جاری کر دیا

یاض :سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نےتفریحی شہر  القدیہ کا ماسٹر پلان اور اس کا انٹرنیشنل برانڈ جاری کردیا۔

سعودی خبر رساں ایجنسی” یس پی اے“کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان نے جو القدیہ انویسٹمنٹ کمپنی کے چیئرمین بھی ہیں تین لاکھ ساٹھ ہزار مربع کلو میٹر رقبے  کے تفریحی شہر  القدیہ کا ماسٹر پلان جاری کر دیا۔ اس حوالے سے ان کا  کہناتھا  کہ القدیہ شہر مستقبل میں تفریحات، ثقافت اور کھیلوں کے شعبے میں دنیا کا نمایاں ترین شہر بن جائے گا۔

سعودی ولی عہد نے کہا کہ القدیہ شہر میں سپیشل انویسٹمنٹ سعودی وژن 2030 کے بنیادی ستونوں میں سے ایک ہے۔ القدیہ شہر پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کے بڑے منصوبوں میں سے ایک ہے یہ سعودی عرب کے سیاحتی اور اقتصادی اہداف کے فروغ میں بنیادی کردار ادا کرے گا۔

اس سے مقامی شہریوں اور سیاحوں کی زندگی کا معیار بہتر ہوگا۔ اس کی بدولت سعودی علاقائی اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کا رخ بڑھے گا۔ ریاض شہر کی پوزیشن مضبوط ہوگی۔ القدیہ شہر کے منصوبے پر کام شروع ہوچکا ہے اس کے تعمیراتی منصوبوں پر 10 ارب ریال لگائے جارہے ہیں۔ القدیہ برانڈ میں کئی عشروں کی ریسرچ کی بنیاد پر کھیل کے تصور کا انتخاب کیا ہے۔القدیہ شہر کا مقصد تفریحات، کھیلوں اور ثقافت کے شعبوں میں فرحت بخش تجربات کا موقع فراہم کرنا ہے۔

یہ شہر تین لاکھ ساٹھ ہزار مربع کلو میٹر کے رقبے پر تیار ہوگا ساٹھ ہزار عمارتیں ہوں گی 6 لاکھ سے زیادہ افراد اس کے باسی ہوں گے سوا تین لاکھ سے زیادہ روزگار کے مواقع فراہم ہوں گے اس سے مجموعی قومی پیداوار میں 135 ارب ریال کا اضافہ ہوگا۔ القدیہ شہر سالانہ 48 ملین افراد ک خیر مقدم کرے گا۔ یہاں عالمی معیار کے سیاحتی مقامات اور منفرد طرز کی قابل دید جگہیں دیکھنے کے لیے دنیا بھر سے لوگ آئیں گے۔ القدیہ شہر ریاض سٹی سینٹر سے چالیس منٹ کے فاصلے پر طویق پہاڑ کے قلب میں بنایا جارہا ہے۔

یہ منفرد ماحولیاتی اور قدرتی قابل دید مناظر سے آراستہ ہوگا۔ یہاں ای گیمز کا انٹرنیشنل ہیڈوکوارٹر ہوگا۔ سپورٹس کار زون ہوگا جبکہ فارمولا ون ریس ٹریک، دو گالف کورس ،فٹبال سٹی ہوگا، یہاں دنیا کا سب سے بڑا اولمپک میوزیم بھی ہوگا جبکہ یہاں سکس فلیگز اور واٹر گیمز پارک بھی بنایا جائے گا ۔آئندہ دو برسوں کے دوران اس کے ایک حصے کا افتتاح کردیا جائے گا۔

مصنف کے بارے میں