صرف زہریلی تقریریں ہوں گی، خیبرپختونخوا کے عوام نے 12 سال میں کچھ نہیں سیکھا:عظمیٰ بخاری کا صوابی کے جلسے پر ردعمل

صرف زہریلی تقریریں ہوں گی، خیبرپختونخوا کے عوام نے 12 سال میں کچھ نہیں سیکھا:عظمیٰ بخاری کا صوابی کے جلسے پر ردعمل

لاہور:وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ صوابی کے جلسے میں صرف زہریلی اور گمراہ کن تقریریں کی جائیں گی، کیونکہ خیبرپختونخوا کے عوام کو 12 سالوں میں صرف فتنہ اور فساد ہی نصیب ہوا ہے۔

لاہور میں ایک پریس کانفرنس کے دوران عظمیٰ بخاری نے کہا کہ جب ایک طرف پاکستان کے عوام یوم تعمیر و ترقی منا رہے ہیں، دوسری طرف سیاسی ٹولہ یوم سیاہ منا رہا ہے جو صرف رونے دھونے اور بے بنیاد الزامات کے سوا کچھ نہیں کرتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب پنجاب میں مریم نواز کی قیادت میں حکومت آئی تو عوام کو بے شمار فوائد حاصل ہوئے، جیسے سکالرشپس، بجلی کے بلوں میں کمی، اور مختلف دیگر سہولتیں۔ اس کے برعکس، خیبرپختونخوا میں عوام کو کرپشن اور مہنگائی کے علاوہ کچھ نہیں ملا۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب میں متعدد ترقیاتی منصوبے شروع کیے گئے، جبکہ دوسری طرف یہ سیاسی جماعتیں عوام کو بے وقوف بنانے میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوابی میں ہونے والے جلسے میں سرکاری وسائل کا بے دریغ استعمال کیا جا رہا ہے، اور عوام ان کے دعووں میں دلچسپی نہیں رکھتے۔

مصنف کے بارے میں