اگر پی ٹی آئی پُرامن احتجاج کرتی ہے تو کوئی مسئلہ نہیں، مگر ان کے احتجاجات اکثر پُرتشدد ہوتے ہیں: خواجہ آصف

اگر پی ٹی آئی پُرامن احتجاج کرتی ہے تو کوئی مسئلہ نہیں، مگر ان کے احتجاجات اکثر پُرتشدد ہوتے ہیں: خواجہ آصف

سیالکوٹ: وفاقی وزیرِدفاع خواجہ آصف نے پی ٹی آئی کے احتجاجی اقدامات کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پارٹی صرف مذاکرات کے کھیل میں مشغول ہے۔ پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی پُرامن احتجاج کرتی ہے تو کوئی مسئلہ نہیں، مگر ان کے احتجاجات اکثر پُرتشدد ہوتے ہیں۔

خواجہ آصف نے سوال کیا کہ پی ٹی آئی کی قیادت پنجاب تک محدود کیوں ہے؟ دیگر صوبوں میں ان کی موجودگی کہاں ہے؟ ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر پی ٹی آئی کے 99 فیصد مطالبات کو تسلیم کر لیا گیا ہے تو پھر احتجاج کی کیا ضرورت تھی؟

انہوں نے کہا کہ 26 نومبر کو سرکاری ملازمین کو احتجاج میں شامل کیا گیا تھا اور پی ٹی آئی اپنے کارکنوں کو حوصلہ دینے میں مصروف ہے۔ خواجہ آصف نے مزید کہا کہ ٹرمپ کے آنے کے باوجود پی ٹی آئی کی قیادت کی حالت میں کوئی تبدیلی نہیں آئی

مصنف کے بارے میں