مائیکرو سافٹ نےاے آئی  ٹیکنالوجی کے لیے  بھارتی ڈویلپرز کی تربیت کا ذمہ اٹھالیا

مائیکرو سافٹ نےاے آئی  ٹیکنالوجی کے لیے  بھارتی ڈویلپرز کی تربیت کا ذمہ اٹھالیا

نئی دہلی: مائیکرو سافٹ نے اے آئی ٹیکنالوجی کے لیے بھارتی ڈویلپرز  کی تربیت کا ذمہ اٹھالیا ہے۔ سافٹ ویئر کمپنی مائیکرو سافٹ نے اے آئی ٹیکنالوجی کے لیے  بھارتی ڈویلپرز  کی ذ مہ داری لی ہے۔  مائیکرو سافٹ ایک لاکھ  بھارتی ڈویلپرز کی  اے آئی کی تربیت  کرے گی اور ان کو اے آئی ٹیکنالوجی کے بارے میں بتائے گی۔یہ بھارتی ڈویلپرز ایک ماہ کے پروگرام کی ٹریننگ کریں گے اس پروگرام کا مقصد  کاروبار کا فروغ اور دیگر اہم  مقاصد ہیں ۔ 

مائیکرو سافٹ کمپنی کے  حکام کاکہنا ہےکہ یہ پروگرام ڈویلپرز کو آگے بڑھنے کا موقع فراہم کرے گااور ان  کو کاروبار کے وہ تمام گر سکھائے جائیں گے جو آنے والے وقت میں ان کے لیے مددگار ثابت  ہوں گے۔ 

اس بارے میں  مائیکرو سافٹ انڈیا کے  صدر پونیت چینڈوک کاکہنا ہےکہ  آگے آ نے والا دور اے آئی ٹیکنالوجی کا ہے۔  اس وجہ سے   بھارتی حکومت مزید لوگوں کی تربیت کا ارادہ رکھتی ہے۔ اس طرح سے ملکی معیشت میں بہتری ہوگی اور کاروبار کے مواقع ملیں گے۔  

مصنف کے بارے میں