3روزہ بائیکاٹ بھی کام نہ آیا، منافع خوروں نے عوام کو لوٹنے کانیا طریقہ ایجاد کرلیا

3روزہ بائیکاٹ بھی کام نہ آیا، منافع خوروں نے عوام کو لوٹنے کانیا طریقہ ایجاد کرلیا

کراچی: پاکستانیوں نے رمضان المبارک میں مہنگے فروٹ کے خلاف 3 روز کی ہڑتال کی تو اس سے پھلوں کی قیمتوں میں کمی تو آئی مگر اس کے ساتھ ہی منافع خوروں نے اپنا نقصان پورا کرنے کیلئے سیبوں کی شکل میں زہر بیچنا شروع کر دیا ہے اور ہرے اور پیلے سیبوں کو سرخ کرنے کیلئے ان پر موم کی تہہ چڑھانا شروع کر دی ہے۔ اب آپ خود سوچیں کہ موم کی موٹی تہہ چڑھا یہ سب جب انسانی معدے میں جائے گا تو اس کا کیا حشر ہو گا۔

عوام کی آگاہی کیلئے اشرف چوہدری نے یہ پیغام بذریعہ ویڈیو بنا کر فیس بک پر شیئر کیا ہے۔آپ بھی یہ ویڈیو دیکھیں 

یہ پہلی مرتبہ نہیں کہ ایسا کام کیا جا رہا ہے بلکہ یہاں خربوزے کو میٹھا کرنے اور تربوز کو لال کرنے کیلئے ٹیکے لگائے جاتے ہیں۔ کریلوں اور بھنڈیوں کو ہرا بھرا کرنے کیلئے سبز رنگ چڑھایا جاتا ہے۔ ادرک کو صاف ستھرا اور ’چٹا سفید‘ کرنے کیلئے ایسے خطرناک تیزاب سے دھویا جاتا ہے جو انسانی صحت کیلئے زہر قاتل ہے۔ افسوس کی بات یہ ہے کہ یہ منافع خور اور ملاوٹ کرنے والے افراد رمضان المبارک میں بھی باز نہیں آتے اور اپنا مکروہ کام جاری رکھتے ہیں۔

مصنف کے بارے میں