ایس آئی ڈی سی ایل کو برداشت نہیں کریں گے: مراد علی شاہ

ایس آئی ڈی سی ایل کو برداشت نہیں کریں گے: مراد علی شاہ
سورس: file

کراچی : وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ایسٹ انڈیا کمپنی نہ بنایا جائے ۔ ایس آئی ڈی سی ایل (سندھ انفراسٹکچر ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ) کے خلاف مزاحمت کریں اور اس کمپنی کو برداشت نہیں کریں گے۔

وزیراعلیٰ ہاؤس میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ منڈی بہاؤالدین ، گجرات اور بہاولپور میں وفاق ترقیاتی کام کر رہا ہے۔ پنجاب کے ترقیاتی منصوبے بڑھائے گئے ہیں جبکہ سندھ  کے منصوبے نہیں بڑھائے گئے۔ 

انہوں نے کہا کہ  سی سی آئی کی میٹنگ کم از کم سال میں ایک مرتبہ ہونی چاہیے۔ گذشتہ سال بھی کونسل آف کامن انٹرسٹ کی میٹنگزکا ذکرکیاتھا۔ سندھ کے ساتھ زیادتی پر چھ صفحات کا خط وزیراعظم کو ارسال کیا۔

انہوں نے کہا کہ  ملک کے کسی بھی صوبے میں ترقیاتی کام ہوں مجھے خوشی ہوتی ہے لیکن صوبہ سندھ کو تو کچھ دیں۔ پی ٹی آئی آئین پر 50فیصد عمل ہی کرسکی ہے۔

انہوں نے وفاق کو مخاطب کرتے کہا کہ  ایسٹ انڈیا کمپنی نہ بنایاجاے۔ایس آئی ڈی سی ایل کے خلاف مزاحمت  کریں گے اس کو ہم برداشت نہیں کرینگے۔یہ ایسٹ انڈیا کمپنی ہمیں منظور نہیں۔آپ دو پاکستان نہ بنائیں۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ وفاق سندھ کے لوگوں کو سزا دے رہا ہے۔ وفاقی حکومت کے اجلاس میں کہا گیا کہ سندھ تو ہمارا نہیں ہے ۔ ہم سندھ کو ایک دھیلا نہیں دیں گے۔ آئین میں لکھا ہے کہ ٹیکس صوبوں کو جائیں گے۔