" اگر حجاب کرکے آنا ہے تو سکول نہیں مدرسے جاؤ"،مقبوضہ کشمیر  میں باحجاب طالبات کو سکول  داخل ہونے سے روک دیا گیا

سری نگر:مودی سرکار نے  مقبوضہ کشمیر میں بھی طالبات کے حجاب کرنے پر پابندی عائد کردی ہے۔ مودی سرکار  کی طرف سے  کرناٹک اور دیگر ریاستوں کے بعد مقبوضہ کشمیر میں بھی طالبات کے حجاب کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ 

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نریندر مودی کی حکومت اپنے  مقاصد کے حصول کے لیے مقبوضہ جموں و کشمیر کے سکولوں میں آر ایس ایس  کا ہندوتوا ایجنڈا مسلط کر رہی ہے۔

سری نگر کے علاقے ریناواری میں واقع وشو بھارتی سکول کی باحجاب طالبات کو سکول میں داخل ہونے سے روک دیا گیا۔ ان   طالبات کو یہ کہا گیا اگر حجاب کرکے آنا ہے تو سکول نہیں مدرسے جاؤ۔ سکول انتظامیہ نے طالبات کے احتجاج کرنے پر بتایا کہ   یہ احکامات ایک اعلیٰ افسر سے موصول ہوئے ہیں۔احتجاج کے باوجود سکول انتظامیہ نے اپنا موقف تبدیل نہیں کیا۔

مصنف کے بارے میں