پاکستان میں کسی خاص سیاسی جماعت سے متعلق کوئی پوزیشن نہیں، امریکا

پاکستان میں کسی خاص سیاسی جماعت سے متعلق کوئی پوزیشن نہیں، امریکا

واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ نے ایک بار پھر وضاحت کی ہے کہ امریکہ کی پاکستان میں کسی خاص سیاسی جماعت سے متعلق کوئی پوزیشن نہیں۔امریکا پاکستان میں کسی سیاسی جماعت کو سپورٹ نہیں کرتا۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے بانی پی ٹی آئی کی حفاظت کے حوالے سے   کہا ہےکہ ہم پاکستان یا دنیا میں کہیں بھی ہرقیدی کی حفاظت دیکھناچاہتےہیں۔ہرشخص ہرقیدی بنیادی انسانی حقوق اورقانون کےتحت تحفظ کاحقدارہے۔

میتھیوملر نے امریکی سفیرڈونلڈبلوم کی پی ٹی آئی رہنماؤں سےملاقات پرسوال کے جواب میں کہا کہ امریکی سفیرنےعمرایوب اور اپوزیشن کےدیگرارکان سےملاقات کی ہے،ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کےلیےاہم امورپربات چیت کی گئی،ملاقات میں معاشی اصلاحات ،انسانی حقوق اورعلاقائی سلامتی پربات ہوئی۔

 ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کےمعاملات پرہمارامؤقف وہ جوپہلےبیان کرچکےہیں۔۔پاکستان میں کسی خاص سیاسی جماعت سےمتعلق کوئی پوزیشن نہیں لیتے۔۔انہوں نے کہا کہ محکمہ خارجہ اورسینیٹرشومرکےدرمیان بات چیت سےمتعلق نہیں جانتا۔

میتھیو ملر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستانی انتخابات سے متعلق ہمارے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔

میتھیو ملر کا مزید کہنا تھا کہ امریکا سعودی ولی عہد کے دورۂ پاکستان کی حمایت کرتا ہے اور اسے سراہتا ہے۔

مصنف کے بارے میں