نو مئی کو انتشاری ٹولے کا مقصد ملک میں بدامنی پھیلانا تھا: عطاء اللہ تارڑ

نو مئی کو انتشاری ٹولے کا مقصد ملک میں بدامنی پھیلانا تھا: عطاء اللہ تارڑ

اسلام آباد: وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ 9مئی کا واقعہ تاریخ کا سیاہ ترین باب ہے ،اس دن  ملکی دفاع کو کمزور کرنے کی  گھناؤنی سازش  کی گئی ،واقعات منظم  منصوبہ بندی سے کیے گئے ،فتنہ پھیلانے والے ٹولے نے اپنے ہی ملک پر حملہ کیا ،ملوث افراد کو کیا سزا ملی اس پر بھی بات ہونی چاہیے۔

وزیراطلاعات عطاء تارڑ  نے نیوز کانفرنس  میں کہا کہ 9 مئی کو شہدا کے مجسموں کی بے حرمتی کی گئی ۔سیاسی مقاصد کی خاطر ملکی سالمیت پر حملہ کیا گیا،انتشاری ٹولے کا مقصد ملک میں بربادی پھیلانا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اختلاف تھا تو سیاسی جماعتوں کیخلاف احتجاج کرتے۔ چاہے کیسے بھی سیاسی معاملات ہوں ہم نے ملکی سالمیت پر آنچ نہیں آنے دی ،ایسے واقعات کو دوبارہ نہیں ہونے دیں گے۔ نو مئی کو بھولنے نہیں دیں گے۔ 

مصنف کے بارے میں