جوبائیڈن کی جیت پرامریکی صحافی جذباتی، لائیو ٹرانسمیشن میں رو پڑے

American journalists wept in an emotional, live transmission after Biden's victory
کیپشن: فائل فوٹو

واشنگٹن: امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے میزبان وین جونز نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن کی جیت کی خبر پر جذباتی ہو گئے اور لائیو ٹرانسمیشن کے دوران رو پڑے۔

امریکی صحافی وین جونز کا کہنا تھا کہ آج امریکا کے لیے بہت بڑا دن ہے۔ آج سیاہ فام اور مسلمانوں سمیت بہت سے لوگوں نے سکھ کا سانس لیا ہوگا۔ اب مسلمانوں کی آواز سنی جائے گی، سیاہ فام افراد کو سانس لینے دیا جائے گا اور ہم اپنے بچوں کو بتا سکیں گے کہ سچ اور کردار کی اہمیت ہے۔

تفصیل کے مطابق نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن کی فتح کے بعد جہاں امریکیوں کی بڑی تعداد خوش نظر آ رہی ہے تو وہیں ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد بھی سکھ کا سانس لے رہے ہیں۔ ایسا ہی کچھ منظر لائیو ٹیلی وژن ٹرانسمیشن میں نظر آیا جہاں سی این این سے وابستہ امریکا کے چوٹی کے صحافی وین جونز اپنے جذبات پر قابو نہ پا سکے اور براہ راست نشریات کے دوران رو پڑے۔

fb38d6d1479a371b04ce71f860423843

لائیو ٹرانسمیشن کے دوران پر پروگرام کے اینکر اینڈرسن کوپر نے جب ان سے جوبائیڈن کی جیت سے متعلق تبصرہ کرنے کا پوچھا تو وین جونز بات کرنے سے قبل چند لمحوں کیلئے رکے اپنے جذبات کو قابو میں کرنے کی کوشش کی جس میں وہ ناکام رہے اور ان کے آنسو چھلک پڑے۔

وین جونز کا کہنا تھا کہ آج کا دن تمام امریکا والدین کیلئے آسانیاں لایا ہے۔ آج کے روز ایک امریکی باپ بننا آسان ہے۔ آج کے دن اپنے بچوں کو یہ نصحیت کرنا آسان ہے کہ کردار کی اہمیت ہے، ایک اچھے انسان کی اہمیت ہے۔ امریکی صحافی اس بات کے دوران بار بار اپنے آنسو پونچھتے رہے۔ جوبائیڈن کی فتح پر ان کی دل خوشی اور جذبات کھل کر سب کے سامنے آ رہے تھے۔

خیال رہے کہ نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن اعصاب شکن مقابلے کے بعد امریکا کے 46ویں صدر منتخب ہو گئے ہیں۔ انہوں نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست سے دوچور کر دیا ہے۔ تاہم ٹرمپ نے انتخابی نتائج کو ماننے سے انکار کرتے ہوئے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹانے کا اعلان کر دیا ہے۔