وزیراعظم کی کرسی پر جس کو ہونا چاہئے تھا اس کو نہیں بٹھایا گیا، ہمارا مقصدوہی پرانا کہ پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے :جہانگیر ترین

  وزیراعظم کی کرسی پر جس کو ہونا چاہئے تھا اس کو نہیں بٹھایا گیا، ہمارا مقصدوہی پرانا کہ پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے :جہانگیر ترین

راولپنڈی :استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین  کاکہنا ہے کہ  وزیراعظم کی کرسی پر جس کو ہونا چاہئے تھا اس کو نہیں بٹھایا گیا۔ ہمارا مقصد وہ ہی پرانا ہے کہ ہم نے پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے۔

استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین نے راولپنڈی میں تقریبب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ   وزیراعظم کی کرسی پر جس کو ہونا چاہئے تھا اس کو نہیں بٹھایا گیا۔ ہمارا مقصد وہ ہی پرانا ہے کہ ہم نے پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے۔

انہوں نے کہاکہ   علیم خان ایک بڑا ورکر ہے اور اس نے چیئرمین تحریک انصاف کے لئے بہت محنت کی۔  مجھے جب پتہ چلا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے علیم خان کو جیل بھیجا مجھے بہت دکھ ہوا۔

 ہم لوگ روایتی سیاسی لوگ نہیں تھے، ہم نے پاکستان میں بہت کام کیا ہے، ہم نے روایتی سیاسی جماعتوں میں شامل ہونے کے بجائے اپنی مہم کا آغاز کیا، ہمیں جس پر مان تھا جب وہ وزیراعظم بنا تو وہ بھی اسی رنگ میں رنگ گیا۔ہم عوام کیلئے نیا پاکستان بنائیں گے جس میں انصاف اور ترقی ہوگی۔

مصنف کے بارے میں