پی ڈی ایم میں پھوٹ، ن کے بعد جے یو آئی کے بھی پیپلز پارٹی سے اختلافات

پی ڈی ایم میں پھوٹ، ن کے بعد جے یو آئی کے بھی پیپلز پارٹی سے اختلافات
سورس: File


لاہور: مسلم لیگ ن کے بعد جے یو آئی کے بھی  پیپلز پارٹی سے فاصلے بڑھ گئے.

نیو ٹی وی کے پروگرام نیوز ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے  مولانا فضل الرحمان کے بیان کی تردید کردی کہا کہ چیئر مین تحریک انصاف کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے لئے وہ خود ہی جذباتی ہورہے تھے۔

پروگرام میں خصوصی بات چیت کے دوران خورشید شاہ نے آصفہ بھٹو کے سیاست میں آنے کا اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ ہی وقت آصفہ بھٹو کے سیاست میں آنے کے لیے سازگار ہے۔

خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ پچھلے الیکشنزمیں آصفہ بھٹو خود پارلیمنٹ میں نہیں آئی تھیں وہ سارے سسٹم اور ماحول کو دیکھنا چاہتی تھیں، اب انھوں نے سارے حالات کودیکھ لیا ہے اور جان لیا ہے کہ آگے ان کو پارلیمنٹ میں جا کر کیا کرنا ہے۔ 

خیال رہے کہ گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن نے کہا تھا کہ یپلز پارٹی آخری وقت میں آ کر فیصلے سے پھر گئی تھی، پیپلز پارٹی نے عین آخری وقت میں تحریک عدم اعتماد لانے پر زور دیا۔ پیپلز پارٹی وعدے سے نہ پھرتی تو اس وقت الیکشن ہو جاتے۔

مصنف کے بارے میں