نئے تجربات بند کرکے 90 دن میں انتخابات کرائے جائیں، عوام نے عمران خان کے حق میں فیصلہ دیا تو قبول کریں گے: بلاول بھٹو

نئے تجربات بند کرکے 90 دن میں انتخابات کرائے جائیں، عوام نے عمران خان کے حق میں فیصلہ دیا تو قبول کریں گے: بلاول بھٹو

کراچی : چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ نئے تجربات بند کرکے 90 دن میں انتخابات کا اعلان کیا جائے۔ عوام کو فیصلہ کرنے دیں اگر عوام نواز شریف اور شہباز شریف کو چنتے ہیں تو ہمیں قبول ہوگا۔ پی ٹی آئی کے حق میں فیصلہ دیتے ہیں اسے بھی مانیں گے اور اگر پی پی کے حق میں فیصلہ آتا ہے تو سب کو اس کو بھی ماننا چاہیے۔ 

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عمران خان کی جیل میں سیاستدان بننے کی ٹریننگ ہو رہی ہے۔ انہیں گھبرانا نہیں چاہیے۔ آصف علی زرداری واحد سیاستدان ہیں جنہوں نے بغیر کسی جرم کے سب سے زیادہ جیل کاٹی ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ الیکشن میں تاخیر کا سوال الیکشن سے بھاگنے والوں سے کیاجائے۔ انتخابات 90 دن میں کرائے جائیں۔ الیکشن کمیشن انتخابات کے لیے شیڈول جاری کرے۔جو آج جیل کاٹ رہے ہیں۔ ان کے لیے پیغام ہے کہ گھبرانا نہیں  ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیب چھاپوں کے حوالے سے جھوٹی خبریں چل رہی ہیں۔ نیب سے پہلے ڈرے نہ اب ڈر رہے ہیں۔ہمارے کسی بھی وزیر کا نام ای سی ایل میں شامل نہیں۔

مصنف کے بارے میں