'' ہم ختم ہوجائیں گے "،مودی کا  مینو فیکچرنگ   پلان ، چھوٹی ہندوستانی  فرموں کے لیے  خطرے کی گھنٹی 

'' ہم ختم ہوجائیں گے

 لدھیانہ: بھارتی کے وزیر اعظم نریندر مودی   مینو فیکچرنگ کی بڑی انڈسڑیوں کو  سہولیات کے لیے کام کررہی ہیں، ان کی خواہش ہےکہ بڑی  انڈسٹریوں کو پروموٹ کیاجائے تاکہ  ملک ترقی کرے۔ تاہم اس کےساتھ ساتھ چھوٹی مینو فیکچرنگ انڈسٹریوں کو  پالیسیوں کی وجہ سے نظر اندا زکیاجارہا ہے اس وجہ سے چھوٹی مینو فیکچرنگ  انڈسٹریاں نظر انداز ہورہی ہیں۔

چین چھوٹی انڈسٹریوں کے لیے   خطرہ ہے اس وجہ سے  مودی کی نظر میں بڑی انڈسٹریوں کو پروموٹ کرنا چاہئے  تاکہ بھارت کی معیشت بہتر ہوسکے۔مودی بڑے صنعتکاروں کو اس وجہ سے مراعات دے رہے ہیں تاکہ چین کی انڈسٹری  کے ساتھ ٹکر کا مقابلہ کیاجاسکے کیونکہ چین چھوٹے کاروباری افراد اور چھوٹی انڈسٹریوں کے لیے خطرہ ہے اور یہ خطرہ بڑھ رہا ہے ماہرین معیشت کے نزدیک چھوٹی انڈسٹریاں بھارت کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں۔

ماہرمعیشت دانو ں کاکہنا ہےکہ  لدھیانہ میں  سائیکلوں کے رم اور مڈگارڈ کی انڈسٹری ہے تاہم  وہ اب  زوال پذیر ہے۔

سائیکل پارٹس کی فیکٹری کی پیداواری صلاحیت بھی کم ہوتی جارہی ہے ۔ بھارت میں کچھ کاروبار کووڈ کی وجہ سے متاثر ہوئے تھے اوراب مودی کی پالیسیوں کی وجہ سے متاثر ہورہے ہیں  ۔ اس وجہ سے چھوٹی انڈسٹریوں کے مالکان خاصے پریشان ہیں کیونکہ ان کے کاروبار کا مارجن کم ہوتے ہوتے لگ بھگ بند ہونے کے  قریب ہوگیا ہے۔ 

مصنف کے بارے میں