سعودی عرب میں موجود پاکستانی مشکلات کا شکار، قونصلیٹ بھی متحرک

سعودی عرب میں موجود پاکستانی مشکلات کا شکار، قونصلیٹ بھی متحرک

جدہ: کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے نتیجے میں پیدا شدہ صورتحال سے بہت چیلنجز پیدا ہوگئے ہیں ۔ غیر یقینی مالی صورتحال کی وجہ سے سعودی عرب میں پاکستانی کمیونٹی کو درپیش مسائل  سے پاکستان قونصلیٹ جدہ بخوبی آگاہ ہے۔

قونصل جنرل ، سعودی عرب کے مغربی علاقے میں کام کرنے والے تین پاکستان انٹرنیشل اسکول عزیزیہ جدہ،  انگلش سیکشن رحاب اور طائف  کے ساتھ رابطے میں ہے ، تاکہ نئی صورتحال سے پیدا ہونے والے مسائل کے حل کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا جائے۔سیکھنے کے عمل میں تسلسل برقرار رکھنے اور طلباء کے قیمتی وقت کو بچانے کے لئے ، تینوں اسکولوں نے فاصلاتی تعلیم کو مزید موثر بنانے کے لئے سوشل میڈیا ٹولز اور  انٹرنیٹ کے ذریعے اسباق کا استعمال شروع کیا ہے۔