پی سی بی نے نیپال کرکٹ بورڈ کی ایشا کپ سے قبل پاکستان آنے کی درخواست قبول کر لی

پی سی بی نے نیپال کرکٹ بورڈ کی ایشا کپ سے قبل پاکستان آنے کی درخواست قبول کر لی
سورس: File

لاہور: نیپال کرکٹ ٹیم نے ایشیاکپ سے قبل پاکستان آنے کی درخواست  دی جسے پی سی بی نے قبول کر لیا۔ نیپال کی کرکٹ ٹیم 22اگست کو پاکستان پہنچے گی۔

ذرائع کے مطابق  نیپال کرکٹ بورڈ نے پی سی بی سے رابطہ کر کے شیڈول سے قبل پاکستان آنے کی درخواست کی۔   کرکٹ ایسوسی ایشن آف نیپال نے  درخواست میں موقف اپنایا کہ نیپالی کرکٹ ٹیم شیڈول سے قبل آکر ایونٹ کیلئے بھرپور پریکٹس کرنا چاہتی ہے۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے نیپال کرکٹ ٹیم کو اپڈیٹ شیڈول بتا دیا، نیپالی ٹیم 22 سے 26 اگست تک کراچی میں پریکٹس میچز اور ٹریننگ کرے گی جبکہ نیپال کرکٹ ٹیم27 اگست کو ملتان روانہ ہوگی۔


نیپال کرکٹ بورڈ نے  درخواست منظور کرنے پرپی سی بی کا شکریہ ادا کیا۔


واضح رہے کہ پاکستان اور نیپال کے درمیان ایشیاء کپ کا پہلا میچ 30 اگست کو ملتان میں کھیلا جائے گا۔

مصنف کے بارے میں