وزارت سنبھالی تو خارجہ پالیسی دبائو کاشکار تھی، تمام چیلنجز کا ڈٹ کر مقابلہ کیا، پاکستان کے امن واستحکام پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا:بلاول بھٹو

وزارت سنبھالی تو خارجہ پالیسی دبائو کاشکار تھی، تمام چیلنجز کا ڈٹ کر مقابلہ کیا، پاکستان کے امن واستحکام پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا:بلاول بھٹو

اسلام آباد :وزیر خارجہ بلا ول بھٹو زرداری کاکہنا ہےکہ  تمام چیلنجز کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔بلاول بھٹو نے نیوز کانفرنس میں کہاکہ دوست ممالک کے ساتھ تعلقات کی بحالی میں کردار ادا کیا۔ ہم وقت سے پہلے ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلے۔فیٹف کے حوالے سے سب سے زیادہ کام حنا ربانی کھر نے کیا۔

وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے  پاک امریکہ تعلقات کی بحالی پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ  دوست ممالک کے ساتھ تعلقات کی بحالی میں کردار ادا کیا۔ تمام چیلنجز کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔ان کاکہنا تھا کہ  ہمارا کام پاکستان میں دہشتگردی کا خاتمہ اور امن کو بحال کرنا ہے۔بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ وزرارت سنبھالی تو خارجہ پالیسی دبائو کا شکار تھی۔ مختلف ممالک کے ساتھ تعلقات خراب تھے۔ پاکستان کے امن واستحکام پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا۔پاک چین تعلقات مسائل کاشکار تھے۔ امریکہ سے اعلی سطح پر رابطہ رہا۔ چین کے ساتھ تعلقات مزید مستحکم ہوئے۔

ان کاکہنا تھا کہ  یوکرین کے معاملے پر ہمارا موقف واضح رہا۔ یوکرین اور بیلار وس کے وزیر خارجہ نے پاکستان کا دورہ کیا۔ چین ،سعودی عرب اور یو اے ای نے مشکل وقت میں ہمارا ساتھ دیا۔ د نیا کے پر فورم پرمسئلہ کشمیر کو اٹھایا۔ پاکستان کو درپیش چیلنجز کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔  

سی پیک کو بحال کیا، دس سالہ تقریب کااہتمام کیاگیا۔سیلاب کے باعث سندھ کے تعلیمی اداروں کونقصان پہنچا۔پی ٹی آئی کے دور میں پاکستان کی خارجہ پالیسی کو بڑا دھچکا لگا۔ 

مصنف کے بارے میں