کراچی: جے یو آئی اور مسلم لیگ ن نے 3،3 ،جی ڈی اے نے 2 نشستوں پر ایم کیوایم سے حمایت مانگ لی

کراچی: جے یو آئی اور مسلم لیگ ن نے 3،3 ،جی ڈی اے نے 2 نشستوں پر ایم کیوایم سے حمایت مانگ لی

 کراچی : کراچی کی22قومی اسمبلی کی نشستوں میں اتحادیوں نے نشستیں مانگ لی، جے یوآئی نے 3، جی ڈی اے نے2، مسلم لیگ(ن) نے 3جبکہ ایم کیو ایم کو 13 نشستوں پر انتخاب لڑانے کی پیشکش کی جائیگی ایک نشست اس پارٹی کو دی جائیگی جو پی پی پی مخالف اتحاد میں شامل ہو گی۔

سینئر صحافی جمشید انصاری کی رپورٹ کے مطابق فارمولا اس ماہ اتحادیوں کی بڑی بیٹھک میں سامنے رکھا جائیگا تاہم ضلع کیماڑی، ملیر، جنوبی، غربی سے تقریباً تمام سیاسی جماعتوں نے اپنے اپنے امیدوار سامنے لانے کا فیصلہ کیا ہے یہ محفو ظ تصور کی جانے والی نشستیں ہے جن پر اتحادی اپنے امیدوار لانا جاہتے ہیں اور انہیں اضلاع پر اتحادیوں میں اتفاق یااختلاف ہوسکتا ہے۔

 پی پی پی کے خلاف سندھ بھر میں اتحاد کو وسیع کرنے کیلئے تحریک لبیک، جماعت اسلامی، سنی تحریک، استحکام پاکستان پارٹی، راہ حق پارٹی، مجلس وحدت مسلمین سے بھی بات چیت کی جائیگی۔

 کراچی سے پی ٹی آئی نے بڑی تعداد میں وکلاء کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ پی ٹی آئی کے کئی رہنما جیل سے رہائی نا ملنے کی صورت میں جیل الیکشن لڑینگے جبکہ میدان میں سنی تحریک، مرکزی مسلم لیگ، مہاجرقومی موومنٹ بھی ہوگی۔

کراچی سے ممکنہ طور پر مسلم لیگ (ن) کے شہبازشریف اور مریم نواز کے علاوہ حاجی مظفرشجرہ کو ٹکٹ دیئے جانے کا امکان ہے۔

مصنف کے بارے میں