ٹیلر سوئفٹ کا گانا لوگوں کی زندگیوں کوبچانے میں مددگار ثابت  ہونے لگا

   ٹیلر سوئفٹ کا گانا لوگوں کی زندگیوں کوبچانے میں مددگار ثابت  ہونے لگا

کیلیفورنیا: گلوکارہ  ٹیلر سوئفٹ کا گانا لوگوں کی زندگیوں کوبچانے میں مددگار ثابت  ہونے لگا۔  ٹیلر سوئفٹ کا شمار بہترین گلوکارائوں  کی  فہرست میں ہوتا ہے ،ان کو موسیقی کی دنیا میں بہت سے ایوارڈز سے نوازاجا چکا ہے ، تاہم اب   سی پی آر کے ماہرین نے انکشاف کیا ہےکہ ان  کا گانا سننے سے لوگوں کی زندگی بچ سکتی ہے اور ان کے گانے کے بول لوگوں کی زندگیوں کو بچانے میں مددگار ہیں۔ 

ٹیلر سوئفٹ کے  گانے  یو آر لوزنگ می (فرام دی والٹ) کو امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن نے سی پی آر پرفارم کرنے کے لیے بہترین گانا قرار دیا ہے۔ٹیلر سوئفٹ کے گانے کے بارے میں دعویٰ کیا جاتا ہے کہ وہ سی پی آر کو انجام دینے کے لیے بہترین ٹریک ہے۔

گذشستہ ماہ  ریلیز ہونے والے گانے میں  مجھے نبض نہیں مل رہی کے بول بھی شامل ہیں۔سی پی آر ماہرین کے مطابق اس گانے کے بول اور دھن دل  کی دھڑکوں کو تیز کردیتے ہیں اوراس کا باقاعدہ تجربہ بھی کیاگیا ہے۔ لہذا یہ خبر ٹیلر سوئفٹ کے پرستاروں کے لیے بہت زیادہ خوشی کی  ہےکیونکہ اب  ٹیلر کاگانا سن کر ناصرف لوگ محظوظ ہوں گے کہ دلوں کی دھڑکنیں بھی تیز ہوجائیں گی۔